گزرے دِنوں میں جانِ جاں تم کون تھے میں کون تھا |
کچھ یاد کر وہ داستاں تم کون تھے میں کون تھا |
جو مرتے تھے اک دوجے پر بے چین رہتے رات بھر |
آخر ہوئے جو رائگاں تم کون تھے میں کون تھا |
جن کے دلوں کی دھڑکنیں اب جم گئیں ہیں سردی سے |
جو ساتھ تھے پچھلی خزاں تم کون تھے میں کون تھا |
حالات کے گرداب میں بکھرا دلوں کا کارواں |
اجڑا ہمارا ہر گماں تم کون تھے میں کون تھا |
وہ عشق کا پہلا سفر وہ وصل کے دن یاد ہیں ؟ |
جو تھے کبھی یک جا یہاں، تم کون تھے میں کون تھا |
اب سوچتا ہوں رات دن، کیا تھی حقیقت خواب کی |
تھا کون کس کا مہرباں تم کون تھے میں کون تھا |
جو عشق کے صحرا میں بھی سپنے گلوں کے دیکھتے |
تھے درد سے جو نیم جاں تم کون تھے میں کون تھا |
مجھ کوسمجھ آئی نہیں اب تک شرارت لمحوں کی |
تھا کیا ہمارے درمیاں تم کون تھے میں کون تھا |
معلومات