ملتی ہے دل کو راحت حاجی علی کے در پر |
ہوتی ہے پوری حاجت حاجی علی کے در پر |
مچھلی ہے کرتی مدحت حاجی علی کے در پر |
چل دیکھ! یہ کرامت حاجی علی کے در پر |
چہرے پہ آتی فرحت حاجی علی کے در پر |
رب نے ہے دی وہ برکت حاجی علی کے در پر |
حاجی علی کے صدقے رب نے ہے پوری کر دی |
مانگی ہے جو بھی منّت حاجی علی کے در پر |
صبح و مسا فرشتے آتے سلامی دینے |
اللہ کی ہے رحمت حاجی علی کے در پر |
ان کے طفیل بگڑی ہر بات بن گئی ہے |
ہم پر ہوئی عنایت حاجی علی کے در پر |
تسکینِ قلب ملتی دکھ درد میں تصدق! |
مٹتی ہے دل کی کلفت حاجی علی کے در پر |
معلومات