میں سچ تم کو بتانا چاہتا ہوں
تمہارا سر جھکانا چاہتا ہوں
بہت تم نے مجھے اب تک رلایا
میں اب تم کو رلانا چاہتا ہوں
میں بدلہ لے کے کیا حاصل کروں گا
تمہیں گر میں بھلانا چاہتا ہوں
مجھے یک طرفہ دے دو تم معافی
میں ماضی بھول جانا چاہتا ہوں
میں نفرت کو مٹانا چاہتا ہوں
میں پھر سے مسکرانا چاہتا ہوں

0
45