| رونقِ بزمِ جہاں ہیں عاشقانِ سوختہ |
| کہہ رہی ہے شمع کی گویا زبانِ سوختہ |
| جس کو قرصِ مہر سمجھا ہے جہاں اے مُنعمو! |
| اُن کے خوانِ جُود سے ہے ایک نانِ سوختہ |
| ماہِ من یہ نیّرِ محشر کی گرمی تابکے |
| آتشِ عصیاں میں خود جلتی ہے جانِ سوختہ |
| برقِ انگشتِ نبی چمکی تھی اس پر ایک بار |
| آج تک ہے سینۂ مہ میں نشانِ سوختہ |
| مہر عالم تاب جھکتا ہے پئے تسلیم روز |
| پیشِ ذرّاتِ مزارِ بیدلانِ سوختہ |
معلومات