خاموشی اب توڑنا مشکل
اب خود کو جھنجوڑنا مشکل
ان کی یادیں ہیں ہر سو ہر پل
یادوں سے منہ موڑنا مشکل
اب کے دعا سے وہ رشتہ ہے
جس رشتے کو توڑنا مشکل
رب نے ان کو ایسے لیا ہے
جن کو تھا یوں چھوڑنا مشکل
مشکل اُڑھانا کفن اور اس پر
خاموشی کا اوڑھنا مشکل
(مصدق اخوندزادہ)
06 اپریل 2022ع

178