نگین لگتا ہوں میں دل نشین لگتا ہوں |
وہ دیکھ لے جو مجھے میں حسین لگتا ہوں |
وہ تتلیوں میں بسی اپسرا سی شہزادی |
جو سوچ لے وہ مجھے میں سبین لگتا ہوں |
خرید لے وہ اگر کچھ کہیں بھی سستے میں |
میں دل کی بستی میں بکتی زمین لگتا ہوں |
وہ آب جو سی اگر رخ کرے مری جانب |
میں رت جگوں کے جہاں کا مکین لگتا ہوں |
وہ چاند صورت گر روک لے مجھے تنہا |
میں رات اوڑھ کے چندے جبین لگتا ہوں |
وہ دیکھتے ہی مرا نام بول دے جو کہیں |
میں اس کے لفظ سے اعلیٰ ترین لگتا ہوں |
وہ مورنی سی مجھے جب ذہین کہتی ہے |
میں گڑبڑی سا خود کو فطین لگتا ہوں |
معلومات