قولِ اَفضل بعد اَز انبیاء حضرتِ ابوبکرؓ
اُجرتِ خلیفہ رکھیں مزدورِ مدینہ کے برابر
بمطابق اِسلام اُجرت ہے حقِ مزدور
دِیں پسینہ خُشک ہونے سے قبل ضرور
نہ ہو غلامی، نہ ہو ظلم کا کوئی دستور
محنت کا پھل ملے، یہی ہے دین کا نور
نہ چالاک سرمایہ، نہ مزدور کی بے قدری
عدل کا پیمانہ ہو، ہو انصاف کی رہبری
یومِ مزدور نہیں فقط ایک دن کا شور
یہ ہے دعوتِ فکر، ہے نظامِ حق کا ظہور

0
51