| حیا سے جھکی تو دعا بن گئی |
| خدا سے ملی تو ضیا بن گئی |
| جو خوفِ خدا میں ہمیشہ رہی |
| نظر روح کی وہ غذا بن گئی |
| چلی بے حیائی کے رستے پہ جب |
| وہ سارے بدن کی سزا بن گئی |
| رہی غیر محرم سے محفوظ جو |
| شرافت کی وہ اک ردا بن گئی |
| وہ شفقت، محبت سے دیکھے اگر |
| نظر درد دل کی شفا بن گئی |
| عتیق آنکھ میں جو حیا آ گئی |
| وہ رحمت کی ٹھنڈی ہوا بن گئی |
معلومات