آب و دانہ تیرا بھی ہے میرا بھی |
وہی نشانہ تیرا بھی ہے میرا بھی |
دیمک جس کی بنیادوں کو چاٹ گئی |
اس میں ٹھکانہ تیرا بھی ہے میرا بھی |
گھر کا بوجھ بہت ہے میرے کاندھوں پر |
یہی بہانہ تیرا بھی ہے میرا بھی |
جن لوگوں نے کانٹے بوئے رستے میں |
ملنا ملانا تیرا بھی ہے میرا بھی |
اپنا ملنا خواب نگر میں ممکن ہے |
آنا جانا تیرا بھی ہے میرا بھی |
کاغذ جس پر خوشیوں کی تحریر تھی وہ |
پھٹا پرانا تیرا بھی ہے میرا بھی |
معلومات