رسو لوں کے بنے خا تم رسالت ہو تو ایسی ہو
گوا ہی بے زباں بھی دے نبوت ہو تو ایسی ہو
کھلاتے تھے مرے آقا یتیموں اور غریبوں کو
مگر خود بھوکے رہتے تھے قناعت ہو تو ایسی ہو
عرب کے مشرکوں نے بھی کہا صادق امیں ان کو
صداقت ہو تو ایسی ہو امانت ہو تو ایسی ہو
فقط حکمِ نبی پر حضرتِ صدیق اکبر نے
لٹایا اپنا مال و ذر سخاوت ہو تو ایسی ہو
سزا دے کر کہا حضرت عمر نے اپنے بیٹے سے
سبھی یکساں ہیں قانونا عدا لت ہو تو ایسی ہو
علی نے ایک حملے میں نکالی جان مرحب کی
ہوۓ سب ششدر و حیراں شجاعت ہو تو ایسی ہو
ابو ایوب کے گھر مصطفے مہماں بنے تھے جب
صحابہ رشک کرتے تھے کہ قسمت ہو تو ایسی ہو
دیے داماد عثماں کو لقب آقا نے ذوالنورین
کہ دامادوں سے الفت اور محبت ہو تو ایسی ہو
خدا راضی ہے سب اصحاب سے یونسؔ میں مانا ہوں
صحابہ کے تعلق سے عقیدت ہو تو ایسی ہو

0
3