| جو میں نے چاہا تھا میرے خدا نہیں ہوا وہ |
| جدا تو ہو گیا، دل سے جدا نہیں ہوا وہ |
| زمین و آسماں سب تیری بات مانتے ہیں |
| جو تو نے کہہ دیا منھ سے، بتا نہیں ہوا وہ |
| وہی ہے دونوں جہانوں میں کامیاب کہ جو |
| کسی بھی حال میں خود سے سوا نہیں ہوا وہ |
| ہماری جان بھی لے کر نہیں ہے خوش تو بتا |
| جو ہم پہ فرض تھا، ہم سے ادا نہیں ہوا وہ |
| لہو سے جس کو جلایا گیا حبیب، تو پھر |
| ہو لاکھ تند ہوا، گل دیا نہیں ہوا وہ |
معلومات