| یہ قصہِ محبت ہے یا جنگ کی کہانی ہے |
| ہزاروں مر گئے ہیں اور کس کی جان جانی ہے |
| یہ تاج و دولتِ دنیا وفا کی راہ میں قربان |
| ضروری تھی تو دے دی جان بھی یہ جاں تو فانی ہے |
| یہ باتیں چھوڑ دو یہ باتیں سب کی سب پرانی ہیں |
| نئے دو شعر کہنے ہیں نئی غزل سنانی ہے |
| یہ جو بہار کی رُت میں خزاں کی ہے جھلک سی ایک |
| یہ مسئلہ نہیں ہے روٹھ جانے کی نشانی ہے |
| ذرا سا منزلوں کو جانے والوں راستے دیکھو |
| یہ منزلیں تمہیں لگتا ہے راستے پر آنی ہے |
| کیا کروں شکایت اُس کو زندگی کی اب احمد |
| کہ جیسی بھی ملی ہے اب تو زندگی نبھانی ہے |
معلومات