کیا ہے کفر نے ہم سے بغاوت بابری مسجد
نہ بھولیں گے کبھی تیری شہادت بابری مسجد
وہ دن تاریخ جس میں کی گئی مسمار مسجد کو
قیامت ہے قیامت ہے قیامت بابری مسجد
ہمارے ملک میں مظلوم کو ملتی سزائیں ہیں
یہاں ظالم کو ملتی ہے ضمانت بابری مسجد
شواہد پر نہیں ملتا سنو! انصاف بھارت میں
ہوئی ہے کس قدر اندھی عدالت بابری مسجد
کلیجہ منہ کو آ جاتا تِرا جب نام سنتے ہیں
تِری ہم سے نہ ہو پائی حفاظت بابری مسجد
کوئی غازی صلاح الدین آئے گا تِری خاطر
بنے گی ان شا اللہ پھر عمارت بابری مسجد
تصدق! آج کوئی بھی حقیقت میں نہیں اپنا
بہت گندی ہے بھارت کی سیاست بابری مسجد

71