جو عشق سے پیارے آقا کا میلاد منایا کرتے ہیں
دامن وہ مرادوں سے اپنے بھر بھر کے جایا کرتے ہیں
سرکار کے پاک وسیلے سے منہ مانگی مرادیں پاتے ہیں
اللہ نبی کے دیوانے جب ہاتھ اٹھایا کرتے ہیں
مولا کے کرم سے دیوانو ہر آئی مصیبت ٹلتی ہے
ہر وقت مدینے والے کا جو ورد پکایا کرتے ہیں
جب اپنے غلاموں پر آقا رحمت کی نظر فرماتے ہیں
خوش خبری شفاعت کی دینے وہ در پہ بلا یا کر تے ہیں
دن رات جو پڑھتا ہے یارو کثرت سے درود و سلام ان پر
کملی میں چھپایا کرتے ہیں دیدار کرا یا کر تے ہیں
گر وقتِ اجل ہے پیشِ نظر پھر انکی غلامی کر اے دل
لمحاتِ مصیبت میں وہ عتیق امداد کو آیا کر تے ہیں

0
62