| آج سارے پیڑوں پر |
| شام کا بسیرا ہے |
| گام گام مایوسی |
| اور گھپ اندھیرا ہے |
| درد ہے کہ تنہائی |
| کون یہ بتائے گا |
| اک ہجومِ یاراں میں |
| خامشی نے گھیرا ہے |
| دیکھو چاند جلتا ہے |
| ہاتھ اپنے مَلتا ہے |
| بادلوں میں چُھپتا ہے |
| اور پھر نکلتا ہے |
| دیکھو رات ڈھلتی ہے |
| آرزو پگھلتی ہے |
| دل کے زخم روتے ہیں |
| ساتھ روح جلتی ہے |
معلومات