اک ذرا چوٹ پر رونے والا نہیں
دل مرا کوئی مٹّی کا مٹکا نہیں
دل نگر میں مرے تذکرے ہیں ترے
تم حسیں مہ جبیں کوئی تم سا نہیں
سب ہوس کے پجاری ہیں چاروں طرف
کوئی مجنوں نہیں کوئی لیلیٰ نہیں
وہ پہن کر جسے بیٹیاں خوش نہ ہوں
ہاں کفن ہے وہ شادی کا جوڑا نہیں
میٹھا زہر اس کو سمجھو جو مغرب ہے وہ
بھول کر اس کے نزدیک جانا نہیں
لطفِ منزل حیاتؔ اس سے پوچھو ذرا
عشق کے راستے میں جو بھٹکا نہیں

0
60