| کیسے ہنستی ہوئی آنکھوں کو یوں رونے دیتا |
| عشق آسان نہیں تھا کہ میں ہونے دیتا |
| ہم کو بس ایک گلہ ہے ترے بخشے غم سے |
| کچھ بھی کرنے نہیں دیتا تھا تو سونے دیتا |
| تو بلائے تو انہیں بیگ میں رکھنا پڑ جائے |
| یہ وہ خدشہ ہے جو کپڑے نہیں دھونے دیتا |
| اس کے ہوتے ہوئے لوگوں سے مدد مانگی تھی |
| وہ تو الٹا، مجھے، دریا میں ڈبونے دیتا |
| ایسے چہرے پہ تو بادل بھی مچل سکتے ہیں |
| ورنہ بارش کو ترے گال بھگونے دیتا |
معلومات