کونین میں ہر جا ہی انوار سے رحمت ہے |
محبوبِ خدا کی ہے جو عیدِ ولادت ہے |
گلشن میں جو رونق ہے اس جانِ بہاراں سے |
ہر گل کے حسن میں ہی سرکار سے نزہت ہے |
آخر ہے ظہور اس کا تخلیق میں اول جو |
تکوینِ جہاں ان کی وہ ختمِ نبوت ہے |
میثاق میں نبیوں سے اقرار لیا جن کا |
ان جانِ زماں کا ہی یہ یومِ ولادت ہے |
اس اقصیٰ میں جب نوری نبیوں کی صفوں میں تھے |
یہ کس کی امامت میں نبیوں کی جماعت ہے |
کل دیکھو کھڑے سارے تعظیم میں سلطاں کی |
قائل نہیں جو اس کے کیا ان پہ قیامت ہے |
تحمیدِ خدا کی بھی توصیفِ نبی میں ہے |
میلاد کی مخفل بھی محمود عبادت ہے |
معلومات