آپ آئیں ، کمال ہو جائے
سانس میرا بحال ہو جائے
اتنی خیرات یا نبی دے دیں
در سے اٹھنا محال ہو جائے
جس کا حاصل ہو دید آقا کی
ایک ایسا سوال ہو جائے
انکی رحمت اگر نہ شامل ہو
میرا جینا وبال ہو جائے
جیسی اولاد مصطفیٰ کی ہے
کیسے اوروں کی آل ہو جائے

0
136