| تو ہی مالک تو ہی رازق تو مرا ربِ رحیم |
| ورنہ یہ خاک نشیں چیز ہے کیا ربِ رحیم |
| میں کہ مسجودِ ملائک تھا مگر تیرے بغیر |
| کیسے کیسوں کو بھی تھا سجدہ کیا ربِ رحیم |
| میرے شایاں ہے جھکے تیرے لیے میری جبین |
| بندہ چھوٹا ہے جو چھوٹا ہو خدا ربِ رحیم؟ |
| چلو باقی تو سبھی کچھ تھا دیا میرے کریم |
| اپنا محبوب بھی بندے کو دیا ربِ رحیم ؟ |
| جب منور نے پکارا تجھے پایا ہے قریب |
| ایسے بد بخت پہ بھی ایسی عطا ربِ کریم؟ |
معلومات