وہ جو ہر وقت مسکراتی ہے
دل میں کیا کیا الم چھپاتی ہے
ہم کو استاد بولنے والی
آج جینا ہمیں سکھاتی ہے
اس کے جانے کے بعد بھی اکثر
اس کی خوشبو ہوا سے آتی ہے
شعر اس کو پسند ہیں لیکن
ایک شاعر سے دل چراتی ہے
میں زمانے کو بھول جاتا ہوں
جب کبھی اس کی یاد آتی ہے
اس کو اک کھیل مت سمجھ لینا
یہ محبت بہت رلاتی ہے
وہ جو سنتی ہے نام اسامہ کا
کچھ خیالوں میں کھو سی جاتی ہے

0
66