خوشیوں کا جو حصہ ہو تو آدھا مجھے دینا
گر غم ملیں جاناں تو زیادہ مجھے دینا
وہ جس سے کہ آسان ہوں دنیا کے مصائب
معبود وہی عزم و ارادہ مجھے دینا
بھاتا ہے جو انساں کے لیے تجھ کو خدایا
تقویٰ کا وہی عمدہ لبادہ مجھے دینا
یہ ذہنِ رَسا خوب ہے اور پھر یہ بصیرت
لیکن ذرا فطرت بھی سادہ مجھے دینا
جُز تیرے کوئی اور نہ بھائے اسے مولا
وہ روح جو ہو تجھ سے اَمادہ مجھے دینا
اب نیکی مرے دل سے اس طرح سے پھوٹے
بس یہ ہو کہ ہر نیک ارادہ مجھے دینا
پہلے میں کروں تیری محبت سے اطاعت
"سنتاہوں دعاؤں کو" یہ وعدہ مجھے دینا
سجدے میں گری عرض یہ کرتی ہے مری روح
مولا ! مری سوچوں سے زیادہ مجھے دینا
طاہرہ مسعود

0
4