غور کرو اِدھر جناب، ہے یہ خطاب مستند
لاکھ غراب مسترد ،ایک عقاب مستند
اُن سا حسین کون ہے، اُن سا ذہین ہے کہاں
اُن کی ادائیں معتبر، اُن کے جواب مستند
اُن کے لبوں کے واسطے، اُن کی نگاہ کے لیے
لفظِ گلاب معتبر، لفظِ شراب مستند
اُن کی مہک کا ہو خمار، اُن کی جھلک کا ہو سرور
میری وہ نیندیں معتبر، میرے وہ خواب مستند
جس کا ہر ایک صفحہ ہو، حرص و ہوس سے ماورا
مکتبِ عشق میں حیاتؔ، ہے وہ کتاب مستند

0
70