جگ مگ جس سے ہستی ساری
یہ ہے سجن سے روشن دھاری
بانٹے دہر میں نورِ ہدایت
جس سے فزوں ہے رحمتِ باری
اُن کے لئے یہ بزم سجی ہے
خادم اُن کے نوری ناری
نعمتِ عظمیٰ ذاتِ نبی ہے
امت جس نے خوب سنواری
اُن پر راضی ذاتِ خدا ہے
سیرت اُن کی شَرع ہماری
رستے اُن کے سدرہ سے آگے
اوجِ فلک پر مہماں داری
دہر ہے گھیرا فیضِ نبی نے
رحمتِ یزداں اُن سے جاری
نورِ رسالت نعمتیں بانٹیں
میلاد اُن کا عید ہماری
فرماں خدا کا شان میں اُن کی
جس سے ہے کوثر اُن کی ساری
ذکر سے اُن کے دور بلائیں
درد مصیبت اور بیماری
دیکھ عطا دلدار سجن کی
جھولی ہے محمود پساری

5