خدارا، مٹا دو کرب غوثِ اعظم
ہلا دو تم اپنے وہ لب غوثِ اعظم
شہا بے زروں کو بھی زر تو عطا کر
ہو پوری سبھی کی طلب ، غوثِ اعظم
مریضِ گنہ کو خدارا سنبھالو
شفا پائے بندۂِ رب غوثِ اعظم
شہا دل سے دنیا کی الفت نکالو
عطا عشقِ یزداں ہو اب غوثِ اعظم
فلسطیں سے ظالم بلا کو نکالو
کرو ان پہ اپنا غضب غوثِ اعظم
مرے جتنے بھائی ہے بے کس و بے بس
نکالو مصیبت سے اب غوثِ اعظم
مدینے میں رہتے جو بے باک و ظالم
ملے ان کو تیرا غضب غوثِ اعظم
مرے مرشدی شاہِ عطار کو بھی
بقیع اور ملے فضلِ رب غوثِ اعظم
ہے جتنے مرے دوست احباب سب کو
ملے تیرا فیضِ ارب غوثِ اعظم
مدینے میں مجھ کو شہا موت آئے
خدا سے یہ کر لو طلب غوثِ اعظم
شہا نورِ احمد رضا پر ہمیشہ
ہو فضل و عطا، رد کَرَب غوثِ اعظم
5 دسمبر 2023
20 جمادی الاول 1445ھ

0
53