یارب دعا ہے سیدھا رستہ ہمیں دکھا دے
اسلام کے مطابق جینا ہمیں سکھا دے
ہم کلمہ گو ہیں لیکن کچھ ڈگمگا رہے ہیں
ایمان پختہ کرکے مومن ہمیں بنا دے
ہر امتی کے دل میں یادِ نبیﷺ بسا دے
سنتِ نبیﷺ کا پیکر ہر فرد کو بنا دے
عشقِ نبیﷺ کا دیپک ہر قلب میں جلا دے
نورِ نبیﷺ سے ساری دنیا کو جگمگا دے
پھر بھیج ابنِ مریمؑ کو امتی بنا کر
دنیا سے کفر کا اب نام و نشاں مٹا دے
بادِ نسیم آئے مکّے کی وادیوں سے
سارے جہاں کو یا رب پھر امن کی فضا دے

0
50