نعت کی آمد کا یہ جو سلسلہ ہے اے عتیق |
عاصیوں پر ہر گھڑی ہے فضل و احسانِ نبی |
روزِ مَحشر بھی رہیں گے زیرِ دامانِ نبی |
ہے یہی ارمان دل میں جب تلک زندہ رہوں |
میں لکھوں اپنے قلم سے مدحت و شانِ نبی |
ناز ہے مجھ کو نبی کے ہر صحابی پر بڑا |
انبیاء کا بھی فخر ہیں چار یارانِ نبی |
قبلہ و کعبہ ہے میرا سیدہ زہرا کا در |
مخدو مہ کونین ہیں وہ راحتِ جانِ نبی |
نعت کی آمد کا یہ جو سلسلہ ہے اے عتیق |
ہے یہ فیضانِ صحابہ اور فیضانِ نبی |
معلومات