وطن کے پاسباں! اٹھو
چمن کے نگہباں! اٹھو
اٹھو! کہ اب گلستاں میں، بہاریں نوحہ کرتی ہیں،
خزائیں جم کے بیٹھی ہیں۔
اٹھو! کہ منصفوں نے اب فقط کچھ دام کی خاطر،
یہاں انصاف بیچا ہے۔
اٹھو! کہ اب یہ حالت ہے،
جہاں قانون بننا ہو، وہاں قانون بکتا ہے۔
اٹھو! کہ عہدیداروں نے یہاں آپس میں گھل مل کر،
وطن کو خوب لوٹا ہے۔
اٹھو! وہ وقت آ پہنچا کہ اب چوروں کو جکڑیں گے،
وہ جس نے ہم کو لوٹا ہے اسے گردن سے پکڑیں گے
سنو! گر میری مانو تو چلو سب ساتھ چلتے ہیں،
کرپشن ایک لعنت ہے، یہ نعرہ عام کرتے ہیں
تمہیں وہ دن بلاتے ہیں
کہ جب چمن _ فروزاں میں،
یہ غنچے مسکرائیں گے، بہاریں لوٹ آئیں گی
وطن کے پاسباں! اٹھو
چمن کے نگہباں! اٹھو

0
184