نہ گھبراؤ میرے یارو تمہارے ہیں سہارے ہم |
"چلو تم رفتہ رفتہ آتے ہیں پیچھے تمہارے ہم" |
کہ تم کو جو بھی کرنا ہے ابھی چل کے پہل کر دو |
نتائج کچھ بھی ہوں یارو اٹھالیں گے خسارے ہم |
بھنور میں پھنس گئے گر تو وہاں بھی حوصلہ رکھنا |
یہاں بھی ڈوب کر لائیں گے تجھ کو پھر کنارے ہم |
رہیں گے ساتھ ہر دم ہم، جہاں تم کو ضرورت ہو |
یہاں حاضر ہیں ہر لمحہ، تمہارے غم کے مارے ہم |
خدا پر چھوڑ دیں گے ہم، جو قسمت میں لکھا ہوگا |
رہیں اک دوسرے کے واسطے بن کر سہارے ہم |
بلا لینا ہمیں قرنی ضرورت ہو اگر تم کو |
تو دشمن کو دکھا دیں گے وہاں پر دن میں تارے ہم |
معلومات