جس دل میں جاگزیں ہے محبت حسین کی
بے شک اسے نصیب ہے قربت حسین کی
وہ شمعِ ھدا وہ حق و صداقت کا آفتاب
عالم پہ ہے محیطِ امامت حسین کے
سر کو  سجا کے شوق سے نیزے کی نوک پر
شام و سحر کریں گے تلاوت حسین کی
گلشن کو ہر لحاظ سے آباد کر گئ
کتنی عظیم تر ہے شہادت حسین کی
دیکھا ہے آسمان سے لے کر زمین تک
ہر دل میں ہر جگہ پہ حکومت حسین کی
عاصم یقین جان کے قرآن کی طرح
رہتی ہے میرے سامنے صورت حسین کی

0
59