| اللہ کے حبیبؐ کو رتبہ بڑا ملا |
| خود آگے بڑھ کے عرش پر ان کو خدا ملا |
| ان کو مقام جو ملا سب سے سوا ملا |
| “ہر اک نبی سے بڑھ کے انہیں مرتبہ ملا” |
| دنیا کو آپؐ نے جو عطا کی ضیائے نور |
| بھٹکی ہوئی نگاہ کو رستہ نیا ملا |
| اخلاق میں کمال تھا، کردار بے مثال |
| دشمن کو بھی حضورؐ سے لطف و وفا ملا |
| طائف میں سنگ کھا کے بھی لب پر دعا رہی |
| دشمن کے حق میں آپؐ سے رحمت ، صلہ ملا |
| پا کر جو فتح مکّہ پر ، آئے ہیں لوٹ کر |
| حیراں عدو تھا عفو کا جب فیصلہ ملا |
| ہر بیوہ و یتیم کی تھی فکر آپ کو |
| بے کس کو شفقتوں کا عجب آسرا ملا |
| بیٹی کو عزتوں کے نئے آسماں ملے |
| عورت تھی جس سے آپ کو تھا مشورہ ملا |
| عدل و حَکَم کا بخشا ہے زرّیں نظام وہ |
| ہر شخص کو حقوق کا روشن دیا ملا |
| قرآن نے شہادتِ خلقِ عظیم دی |
| ہر قول و فعل میں فقط حق کا پتا ملا |
| امت کے واسطے ہیں شب و روز فکرِ خیز |
| ہر درد مند دل کو دعا کا مزہ ملا |
| طارقؔ! درود بھیج ! سعادت ہے یہ عظیم |
| ذکرِ نبیؐ میں دل کو سکونِ صفا ملا |
معلومات