مولا مجھے سرکار کا دیدار کرا دے |
سرکار کے جلووں میں مری نظریں جما دے |
ہر وقت تری یادوں میں کھو یا رہوں آقا |
دل میں مرے نورانی تصور کو جما دے |
دنیا کی محبت میں تڑپتا ہے مرا دل |
اس دل کو نبی پاک کی الفت کا مزا دے |
بیمار ہیں جتنے بھی ترے بندے الٰہی |
آقا کے وسیلے سے تو ان سب کو شفا دے |
سرکار کی سنت کے مطابق ہی رہوں میں |
یارب دلِ عتیق عبادت میں لگادے |
معلومات