پورا جہانِ کن ہے مداحِ مصطفیٰ |
تحفے میں حسن جس کو آقا سے ہے ملا |
منشائے ایزدی تھی پہچانِ ذات ہو |
نورِ نبی سے قصہ اس نے رواں کیا |
سب رونقیں چمن کو دیتے ہیں مصطفیٰ |
فیضِ قدیر سب کو آقا سے مل گیا |
وہ کنتُ کنزاََ مخفی ظاہر ہوا ہے یوں |
لولاک کہہ کے رب نے قصہ سنا دیا |
سارے قمر ستارے شمس و سیار نے |
نغمہ حبیبِ رب ہے سمرن بنا لیا |
ہیں خاص وقت تک یہ ہستی میں مخفلیں |
پھر حشر میں ہے یارو جلسہ حبیب کا |
محمود شانِ ہستی ہیں وجہہ کائنات |
عاشق خدا نبی کا محبوب مصطفیٰ |
معلومات