| آنے والی مشکل کم کر دیتی ہے |
| آیت پڑھ کے مجھ پر دم کر دیتی ہے |
| فیشن دینے والے اس کو لاتے ہیں |
| آنچل اوڑھے تو پرچم کر دیتی ہے |
| تیرے اس کلیے پر سب کو حیرت ہے |
| کانٹے چھوتی ہے مرہم کر دیتی ہے |
| چاہے گل ہو، چاہے کوئی خوشبو ہو |
| جس پر رائے دے وہ جم کر دیتی ہے۔ |
| میں جس جملے میں لکھتا ہوں" تم" اور "میں"۔ |
| وہ آنکھیں دکھلا کر " ہم" کر دیتی ہے۔ |
معلومات