مرے حق میں کر یہ دعا غوثِ اعظم |
کہ ہو جائے راضی خدا غوثِ اعظم |
ہیں گردن پہ سب کی ترے پائے اقدس |
تو شانوں میں اعلی ہوا غوثِ اعظم |
بلا لو مجھے اپنے در پر شہا اب |
مٹا دو یہ دوری شہا غوثِ اعظم |
مرے دوست و احباب سب پر کرم ہو |
سبھی کی ہو پوری دعا غوثِ اعظم |
مرے مرشدی شاہِ عطار کو بھی |
دو جلدی سے اب تم شفا غوثِ اعظم |
رضا مجھ کو پھر سے نبھا لے خدارا |
ہو میری یہ پوری صدا غوثِ اعظم |
پِلاؤ مجھے عشقِ احمدﷺ کا شربت |
ہو پوری یہ اب التجا غوثِ اعظم |
مجھے عشقِ حق کا عطا کر دو شربت |
رہوں مست و بیخود سدا غوثِ اعظم |
دکھا دو مجھے آپ کا جلوہ پیارا |
رضا کے ہو صدقے عطا غوثِ اعظم |
سبھی اولیاء انبیاء کو میں دیکھوں |
عطا آنکھوں کو ہو ضیا غوثِ اعظم |
ہو نورِ رضا پر خدارا عطا یہ |
رہے تیری فضل و عطا غوثِ اعظم |
7 اکتوبر 2×2012 |
3 ربیع الثانی (ربیع الغوث) 14446ھ |
معلومات