آقا کی ولادت کا یوں جشن منائیں گے
بازار سجاتے ہیں ہم دل بھی سجائیں گے
آغاز تلاوت سے ہو صبح ولادت کا
محبوبِ خدا آئے دنیا کو بتائیں گے
کیا شان ہے آقا کی کیا بات ہے آقا کی
ہر کوچہ و ہر گھر میں یہ نعرا لگائیں گے
آقا نے اخوت کا جو جام پلایا تھا
وہ جام محبت ہم پیئیں گے پلائیں گے
یہ اول و آخر ہیں یہ ظاہر و باطن ہیں
نبیوں کے یہ خاتم ہیں دنیا کو بتائیں گے
قرآن ملا ہم کو آقا کے وسیلے سے
آقا کی محبت میں قرآن سنائیں گے
قرآن میں الله نے جو عہد کا فرما یا
کر عہد عتیق اب تو ہر عہد نبھائیں گے

0
60