تیری نعمت ترا احسان نہیں سمجھیں گے
شان تیری ترا فرمان نہیں سمجھیں گے
پڑھ تو لیں گے یہ کئی بار مکمل اس کو
تیرا مقصد ترے نادان نہیں سمجھیں گے
جن کو بتلایا گیا ترجمہ پڑھنا ہے گناہ
میں سمجھتا ہوں وہ قرآن نہیں سمجھیں گے
خاک سمجھیں گے یہ دنیا کی حقیقت ازہر
جب تلک لوگ یہ قرآن نہیں سمجھیں گے

70