| مجھے ہر اذیت گوارا ہے لیکن |
| بچھڑنا گوارا نہیں تم سے یارا |
| تو جس حال میں بھی رکھے گا رہوں گی |
| مگر ایک پل تیرے بن نا جئوں گی |
| خدا کے لئے ترک کر یہ ارادہ |
| نہ کر جانِ جاں انفصالِ کنارا |
| جئیں گے مریں گے تو اک ساتھ دونوں |
| ذرا یاد کر عہد تو نے کیا تھا |
| نہ شرمندہ کرنا محبت کو پیارے |
| بھرم رکھ وفا کا مِرے دل کے دارا |
معلومات