| پوچھا جو غمِ دل کی دوا ہے کہ نہیں ہے |
| معشوق نے دعویٰ یہ کیا ہے کہ نہیں ہے |
| مانا کہ ہے برباد محبت یہ دوانہ |
| کیا اس میں تمہاری بھی خطا ہے کہ نہیں ہے |
| پتھر بھی پگھل جائےبہاۓ ہیں یوں آنسو |
| ظالم پہ اثر ان کا ہوا ہے کہ نہیں ہے |
| ڈالی ہیں گلے میں جو کسی غیر کے بانہیں |
| بتلاؤ سراسر یہ جفا ہے کہ نہیں ہے |
| ناصر عزیز (ایڈووکیٹ) |
معلومات