| خامشی ہو وہ تری یا کہ سخن ،اچھا ہے |
| جو بھی ہے تجھ میں مرے یار وہ فن اچھا ہے |
| تو مسیحا ہے کہ مرہم ، یا شفا ہے، کیا ہے؟ |
| تجھ کو چھو کر مری نظروں کا بدن اچھا ہے |
| ہم سے وہ چال چلا، جس کی تھی نیکی مشہور |
| جس کا سنتے تھے بہت چال چلن اچھا ہے |
| کوئی بھی پیڑ، پرندہ نہ ہی ہنستی آنکھیں |
| ایسی اجڑی ہوئی بستی سے تو بن اچھا ہے |
معلومات