یا حبیبِ کبریا اے جانِ جاناں الفراق |
یا رسولِ ہاشمی یا جانِ ایماں الفراق |
ہوں فراقِ غم سے نالاں اور پریشاں سیدا |
پاس پھر سے لو بلا اے جانِ جاناں الفراق |
یہ خبیث و رافضی ہیں لوٹتے ایمان کو |
تم بچا لو میرا ایماں ، جانِ ایماں الفراق |
حبِّ دنیا دل میں آتی جاتی رہتی ہے سدا |
عشق میں تم لو گما اے جانِ عشقاں الفراق |
شب کو تیرے پاس ہونا پُر عجب پُر کیف تھا |
یاد آتا ہے وہ لمحہ جانِ نالاں الفراق |
رونقیں دربار کی تیری عجب پُر کیف ہیں |
پھر دِکھا دو اپنا طابہ جانِ تاباں الفراق |
ہے سگِ احمد رضا در سے ترے اب دور دور |
پاس اب تم لو بلا جانِ غریباں الفراق |
یا رسول اللہ بلا کر قدموں میں دے دو جگہ |
ہو بقیعِ پاک مرقد جانِ جاناں الفراق |
شادماں ہو آپ کا منگتا سگِ احمد رضا |
شاہِ طابہ درد درماں جانِ خوباں الفراق |
وہ سہانا پیارا روضہ وہ چمک دربار کی |
دیکھنا پھر ہو میسر، جانِ قرآں الفراق |
آپ کے پیارے دلارے ، مرشدی عطار کو |
پھر بلا لو سوئے طیبہ ، جانِ پیراں الفراق |
ہے رضا کے نور کو امیدِ واثق پھر شہا |
پہنچے گا سوئے مدینہ ، جانِ سوزاں الفراق |
11 جمادی الآخر 1445ھ |
25 دسمبر 2023 |
معلومات