ڈوبا ہے میرا گاؤں چلتا نہیں ہے زور |
خود کو بچاؤں کیسے پانی ہے چاروں اور |
کب تک کھڑا رہوں میں ہمت نہیں رہی |
گرنے لگا ہوں میں تو کٹنے لگی ہے ڈور |
گھر بار میرے بچے سیلاب کی نظر |
میرا بھی آنسوؤں پر چلتا نہیں ہے زور |
میری شبیہ سے سب کو ہوش آئے گا |
مٹی سے لتھڑا لاشہ ناچے گا بن کے مور |
اس دن زمانے والوں کو آئے گا خیال |
ہوگی نہ میری ہستی ہوگا نہ کوئی شور |
کوئی تو ایدھی آئے کوئی تو تھامے ہاتھ |
بھیجو کوئی فرشتہ اے رب ہماری اور |
ہوتا امیر جو میں رہتا سکوں کے ساتھ |
ہوتا وزیر میں تو مٹتی نہ میری گور |
معلومات