کتنی ذلت ہے کیسی خواری ہے
کیا یہی زندگی ہماری ہے
جتنی مزدوری دے رہے ہیں آپ
بوجھ اس سے یہ تھوڑا بھاری ہے
جرم اپنا عمل نہیں کرتے
اس نے قرآن تو اتاری ہے
اک تو صورت بھی خوب ہے اس پر
تیری آواز اور پیاری ہے
کچھ تو بے چین ہے مرا ہمدم
تھوڑی اس دل کو بے قراری ہے
کون جیتا ہے اپنی مرضی سے
سب نے ہی زندگی گزاری ہے
موت دے گا ہمیں وہی ازہر
جس نے یہ زندگی اتاری ہے

111