علم کا حسیں گلشن، ہے اشاعت القرآن
فکر و فن کا اک خرمن، ہے اشاعت القرآن
درسِ دیں کی محفل ہے، ذکرِ حق کی منزل ہے
کیا ہی خوب اور احسن ، ہے اشاعت القرآن
سنتوں کا مظہر ہے، علم کا سمندر ہے
اہلِ علم کا مسکن، ہے اشاعت القرآن
فکر و محنتِ شمشیر، سے ہوئی ہے یہ تعمیر
محنتوں سے ہی روشن، ہے اشاعت القرآن
سب ہی کوششِ عارف، سے یہاں پے ہیں واقف
درس گاہِ فکر و فن ،ہے اشاعت القرآن
فکر و دھن لیے مصعب، آج آگیے مکتب
دین حق کا اک مخزن، ہے اشاعت القرآن
ہے دعا منور کی ،چمکے اوج پر یہ بھی
علم و فن کا اک آنگن، ہے اشاعت القرآن

6