| ظلم و ستم تو آپ کے پرکھوں کا ورثہ نہ تھا |
| آپ تو ان کی روایت سے ہی ہٹ گئے ہیں |
| جنگ میں ہیں کہہ حوصلہ دیتا تھا ماؤں کو |
| لیکن اب مشکل یہ گھر امن میں لٹ گئے ہیں |
| قوم کے واسطے یہ کیا قربانی دیں گے |
| جو تھوڑی سی مشکل پر ہی بٹ گئے ہیں |
| وہ پتے جو خزاں کی یاد دلاتے تھے |
| وہ تو پھر ٹہنی سے کب کے چھٹ گئے ہیں |
| جن کو بزدل کہہ کہ پکارتی تھی دنیا |
| دیکھو تو کیسے یہ بزدل ڈٹ گئے ہیں |
معلومات