رونقِ بزمِ ولایت حضرتِ برکت علیؓ
فقرِ حیدر کی ہیں زینت حضرتِ برکت علیؓ
افتخارِ دین و مِلّت حضرتِ برکت علیؓ
صاحبِ ادراک و حکمت حضرتِ برکت علیؓ
ہر طرف سے آ رہی ہے ذکرِ احمدؐ کی صدا
ہے تِری زندہ کرامت حضرتِ برکت علیؓ
کیوں نہ میں اِس بات پر شکرِ خدا ہر دم کروں
مجھ پہ رحمت ہے بہ صورت حضرتِ برکت علیؓ
تا دمِ آخر رہے قائم وہ اپنے عہد پر
کوہِ عزم و استقامت حضرتِ برکت علیؓ
تم سے سیکھے ہے جہاں بندہ نوازی کا طریق
مخزنِ فیض و عنایت حضرتِ برکت علیؓ
صدقہِ حضرت میاں منظور شاہدؔ کو ہوے
رویت و دیدارِ صورت حضرتِ برکت علیؓ

0
70