خامشی بھی زباں نہ ہو جاۓ |
وجہ آہ و فغاں نہ ہو جاۓ |
خوف اب یہ ہے تیرے پیش نظر |
وہ کہیں سب کا ترجماں نہ ہو جائے |
آج تنہا وہ اک مسافر ہے |
کل وہی کارواں نہ ہو جاۓ |
سوچ جس کی بھی تو پناہ میں ہے |
وہ کہیں بے اماں نہ ہو جاۓ |
دل ترا جھومتا دھمال پہ ہے |
تو کہیں بے اذاں نہ ہو جاۓ |
ہجرکی رات اتنی بھاری تھی |
تو کہیں کوہ گِراں نہ ہو جاۓ |
کوئی کچّا گھڑا نہ رکھ جاۓ |
تو بھی اک داستاں نہ ہو جاۓ |
معلومات