اپنے رب کو چلو یاد کر لیں
اس کے ناموں کے اوراد کر لیں
جتنے جھوٹے صنم ہیں بنائے
خود کو ان سب سے آزاد کر لیں
رب کو بھاتی ہے سیرت کی خوبی
راستی من میں آباد کر لیں
آ برائی کو جڑ سے اکھاڑیں
نیکیوں سے بھی دل شاد کر لیں
رب سے مانگیں مدد ہم ہمیشہ
سامنے اس کے فریاد کر لیں
یہ سکھاتی ہے رب کو منانا
بس محبت کو استاد کر لیں
سیکھ لیں زندگی کا سلیقہ
یاد آقا کے ارشاد کر لیں
عادل ریاض کینیڈین

0
2