اب جو ٹوٹا تو میں نے سوچا ہے
دل کو کافی بڑا بناؤں گا
آنکھیں ایسی جو دور تک دیکھیں
جو نہ دیکھا وہ دیکھ پاؤں گا
میں نے دیوار خود کھڑی کی ہے
خود ہی اب میں اسے گراؤں گا
جو ابھی تک میں کر نہیں پایا
کر کے سب کو میں اب دکھاؤں گا

0
46