| یہ جو بس آندھی ہے طوفان بھی ہو سکتا ہے |
| آج برسات کا امکان بھی ہو سکتا ہے |
| دل نہیں ذہن کی باتوں کا کہا مانو بس |
| دل تو بچہ ہے بے ایمان بھی ہو سکتا ہے |
| مت اٹھا انگلی کسی شخص کی شخصیت پر |
| وہ جو کافر ہے مسلمان بھی ہو سکتا ہے |
| خدا دیکھا ہے نہ دیکھے ہیں فرشتے ہم نے |
| دین انسان کا دیوان بھی ہو سکتا ہے |
| اس لیے سیکھا ہے تنہائی میں جینے کا ہنر |
| تو کسی موڑ پہ انجان بھی ہو سکتا ہے |
| اتنی تعریف بھی مت کیجیے لوگوں کی کبھی |
| کوئی نیکی کوئی احسان بھی ہو سکتا ہے |
| جاگتے رہنا ہی موجب نہیں زخموں کا کلیم |
| حادثہ نیند کے دوران بھی ہو سکتا ہے |
معلومات